ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی نے ایران اور آذربائیجان کے درمیان اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے پر تاکید کی ہے۔ لاریجانی کل آذربائیجان کے تین روزہ دورے پر باکو پہنچے ، جہاں انھوں نے آج آذربائیجان کے صدر الہام علی اف کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کی۔
لاریجانی نے کہا کہ ایران اور آذربائیجان کی دو قوموں کے درمیان مذہبی اور سیاسی روابط اچھی اور مطلوب سطح پر ہیں لیکن دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ اس ملاقات میں آذربائیجان کے صدر نے رہبر معظم انقلاب اسلامی اور ایران کے صدر کے لئے سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور آذربائیجان کے دوستانہ اور برادرانہ روابط ہیں الہام علی اف نے کہا کہ ایران ، ترکی اور آذربائیجان کے درمیان سہ فریقی اجلاس جاری رہنا چاہیے اور دونوں ممالک کے حکام کے درمیان ملاقاتوں کا سلسلہ باہمی روابط کو فروغ دینے کے لئے بہت ہی اہم ہےاس نے کہا کہ آذربائیجان ایران کے ساتھ تمام شعبوں میں روابط کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/169
اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز